پشاور(مانند نیوز) چراغ تلے اندھیرا! محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختون خوا اخبارات، ریڈیو اور ٹی وی چینل سمیت سوشل میڈیا میں عام عوام کو صوبے کے سماجی، اقتصادی، سیاسی اور مذہبی امور کی حقیقت پر مبنی اور وسیع پیمانے پر عکاسی کا کام سر انجام دیتی ہے۔ ایک محفوظ، منصفانہ اور خوشحال معاشرے کے حصول کے لیے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کا اہم کردار صوبائی حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم اور صوبے میں گڈ گورننس کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔لیکن محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کاویب سائٹ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات کے ویب سائٹ پر معلومات تک رسائی کے قانون کے سیکشن 5کے مطابق خود افشاں کردہ تفصیلات میں صوبے کے تمام رجسٹرڈ اخبارات، رجسٹرڈپریس کلبوں اوررجسٹرڈ پرنٹنگ پریس بارے گمراہ کن تفصیلات اورمتضاداعداد و شمارکا انکشاف ہوا ہے۔ ویب سائٹ کے RTI-Info Desk کے کیٹگری کے مطابق 488رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس کی تعداددرج ہے لیکن اسی ویب سائٹ کے نیچے 12عددپرنٹنگ پریس بھی نمایاں ہے۔ اسی طرح 115رجسٹرڈ اخبارات کی فہرست برائے جنوری 2023 درج ہے لیکن DGIPRکی ویب سائٹ پر رجسٹریشن آف نیوزپیپر کے حوالے سے معلومات 134اخبارات کی رجسٹریشن ظاہر کی ہے۔ سب سے مضحکہ خیز اور گمراہ کن معلومات کی فراہمی جو کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اپنے ویب سائٹ پر درج کی ہے وہ صوبے میں پریس کلبوں کے بارے میں کی گئی۔ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ پریس کلبوں بارے محکمہ 74پریس کلبوں کی تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر فراہم کر رہا ہے لیکن اسی پیچ پر 65پریس کلبوں کو NOC بھی دی گئی ہے۔ جو کہ حقائق کے برعکس اور نامکمل معلومات ہیں۔محکمہ اطلاعات کا پریس رجسٹرارجو کہ سیکرٹری اطلاعات کے براہ راست اختیار کے تحت کام کرتا ہے۔اور اخبارات، اشتہاری ایجنسیوں، اور پرنٹنگ پریسوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو سنبھالتا ہے۔ لیکن اپنے فرائض سے غافل اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اخبارات، اشتہاری ایجنسیوں اور پرنٹنگ پریس کے تصدیقی دور وں میں عدم دلچسپی اور چشم پوشی کا مظاہرہ کیے جا رہا ہے جس کی تفصیلات خود افشاں نہیں کی جا رہی۔ اسی طرح DGIPR کی ویب سائٹ پرRTI ایکٹ کے مطابق خود افشاں معلومات کی نگرانی والا KPIC بھی اپنے کام میں عدم دلچسپی اور کوتاہیوں کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی واضح مثال محکمہ اطلاعات کی ویب سائٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت اطلاعات و تعلقات عامہ اور خیبر پختون خوا انفارمیشن کمیشن جیسے اداروں میں ملازمین کو پالنے کے بجائے اس میں اصلاحات کے عمل کو یقینی بنائے اور حقیقی گڈ گورننس کو یقینی بنا کر جمہوریت کو مضبوط کریں جو کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے لیڈر کا ویژن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے