پشاور(مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور میں ہفتہ خواتین بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات جمعرات کے روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ تقریب میں چیئر پرسن صوبائی محتسب خیبر پختونخوا برائے انسداد ہراسانی رخشندہ ناز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے خواتین کے حقوق اور انکی ترقی پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری معاشرت کی بنیاد ہیں اور ان کا کردار نہ صرف خاندان بلکہ پورے معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ تعلیم، صحت، معیشت اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اور شمولیت سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) عظمیٰ مکرم، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ طاہر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسینہ کامران اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مصباح وحید سمیت خواتین پولیس افسران، محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کی خواتین افسران، طالبات اور مختلف مکتبہ فکر کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے ضلعی یوتھ آفس اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ ہفتہ خواتین کے دوران تعلیمی اداروں میں طالبات کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ،ربیع الاول کے حوالے سے میلاد پروگرام بھی منعقد کیا گیا تاکہ ثقافتی اور روحانی پہلوؤں کو اجاگر کیا جا سکے۔ہفتہ خواتین کی مناسبت سے منعقد تقریب میں جہاں مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین کے کردار کو سراہا گیا وہاں خواتین پولیو ورکرز جو گھر گھر جا کر پولیو کے خاتمے جیسے اہم قومی فریضے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا اور انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر کھیلوں کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والی طالبات اور خواتین میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ یہ ایونٹ خواتین کی طاقت، عزم اور ان کے معاشرے میں اہم کردار کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع تھا۔یہ تقریب ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خواتین کی طاقت کو تسلیم کرنا اور ان کی ترقی کے لیے مواقع فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے