کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف محمد وقاص کے ہمراہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن کوہاٹ کی خصوصی دعوت پر آغوش الخدمت کوہاٹ کا دورہ کیا۔ آغوش الخدمت کے جملہ سٹاف نے معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا اور انہیں آغوش الخدمت اور نسیم میموریل الخدمت ہسپتال کوہاٹ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے آغوش الخدمت کوہاٹ کے مختلف یونٹس، آفس، ہاسٹل، کچن کا دورہ کیا اور انہوں نے آغوش کے بچوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے آغوش کے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور بچوں کیلئے تفریحی دورہ کرانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے بچوں کیلئے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں 3 روزہ ایونٹ کی منظوری بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالاکرم نے یتیم بچوں کی بہترین کفالت اور تربیت کرنے پر آغوش الخدمت کوہاٹ کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے