ہنگو(مانند نیوز) میاں نواز شریف قوم کے دلوں پر راج کرتے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں تمام بڑے منصوبوں کا کریڈٹ مسلم لیگ کے پاس ہے،وزیراعظم میاں شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات مصروف ہیں،جنوبی اضلاع کے عوام کی مشکلات کا ازالہ مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے سئنیر نائب صدر او ر سابق ایم پی اے الحاج فرید مفکر نے سئنیر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال لیا ہے اور آب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔الحاج فرید مفکر نے کہا کہ میان نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور انہوں نے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔اگر مسلم لیگ کے منصوبے نکال دیے جائیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔الحاج فرید مفکر نے کہا کہ جنوبی اضلاع آئل اینڈ گیس سمیت قدرتی مسائل سے مالا مال ہیں اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے اور جنوبی اضلاع سے خصوصی مشیر مقرر کیا جائے، صوبائی سئنیر نائب صدر الحاج فرید مفکر نے کہا کہ ہنگو ضلع میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور گیس کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے