شانگلہ(مانند نیوز)بھگیاڑ الوچ پورن مشہور مقدمہ قتل 4ملزمان کو سزائے موت۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ نصر اللہ خان گنڈاپور کی عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا،جسمیں 4ملزمان شیرعالم ولد گل دارخان،سیاب خان ولد گل دارخان،آقبال حسین ولد گل دارخان اور حاجی نواب ولدجعفرخان ساکنان بنگلی پورن شانگلہ کو دفعہ148/149ت پ کے تحت تین سال قیداور 20ہزار روپے جرمانہ،دفعہ457/149ت پ کے تحت 5سال قید اور 30ہزارروپے جرمانہ،زیردفعہ 302B/149ت پ کے تحت مقتولین گل زرین،عطاالرحمن،فیض الرحمن اور عزیز الرحمن کے قتل کے پاداش میں چار مرتبہ ہر ایک کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے ہرایک قتل کیلئے جرمانہ کیاگیا۔دفعہ15AAکے تحت تین سال قیداور تیس ہزار جرمانے کیلئے سزایاب کئے گئے ہیں۔ملزمان جعفر خان ولدگل دارخان،عثمان غنی،گل نواب پسران جعفرخان کو دفعہ 148/149ت پ کے تحت تین سال قیدبیس ہزار جرمانہ،دفعہ 457/149ت پ کے تحت پانچ سال قید30ہزار روپے جرمانہ،دفعہ 302Bکے تحت چار مقتولین کے قتل عمدکے پاداش میں عمر بھر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 15AAکے تحت 3سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانے کیلئے سزایاب کیاگیا۔ملزمان بخت زمان اور پہلوان پسران گل زرین کو دفعہ 302/109ت پ کے تحت اعانت جرم کے پاداش میں عمر بھرقید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کیلئے سزایاب کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے مورخہ 11/04/2021کو مقتولین کے گھر میں داخل ہوکر ملزمان بخت زمین اور پہلوان کے اعانت پر گل زرین اور اسکے تین پسران/بیٹے عزیز الرحمن،عطاالرحمن اور فیض الرحمن کو بے دردی سے قتل کیاتھا جس کے خلاف تھانہ الوچ شانگلہ میں مقدمہ علت نمبر200مورخہ 11.04.2021کو زیردفعات 302/457/149/148/109ت پ و15AAدرج رجسٹر ہواتھا۔اہلیان علاقہ نے عدالتی کاروائی اور فیصلے پراطمینان کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے