اورکزئی(مانند نیوز)قبائلی ضلع اورکزئی کے ہونہار طالب علم نور مالک نے آرکیٹیکچر پلاننگ اینڈ ڈیزائیننگ میں ڈگری حاصل کر لی قبائلی ضلع اورکزئی کے قبیلہ ستوری خیل سے تعلق رکھنے والے طالب علم نور مالک نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو سندھ کے 27 ویں کانووکیشن میں آرکیٹیکچر پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کی ڈگری حاصل کرلی طالب علم نور مالک معروف سماجی شخصیت حاجی مالک کے برخودار اور الف گل کے بھتیجے ہیں نور مالک نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔