اورکزئی (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں ضم اضلاع سے متعلق منعقدہ ”گرینڈ قبائلی جرگہ“کے فیصلوں پر اس کے اصل روح کے مطابق عملدآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اورقومی تعمیر نوکے محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع اورکزئی میں ”گرینڈ قبائلی جرگہ“کے فیصلوں کی روشنی میں اقدامات اٹھانے کے حوالے سے امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور مرحلہ وار ہرمحکمے نے اپنے جاری اورمجوزہ منصوبوں کے علاوہ مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور فیصلوں کی روشنی میں متعلقہ حکام کو تفویض کردہ ذمہ داریاں حوالہ کیں۔انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ ہرمحکمہ اورادارہ ٹائم لائن کے اندراندر اپنی اب تک کی کارکردگی اورمستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کا پابند ہے تاکہ وزیراعلیٰ کے ساتھ اس سلسلے میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ”گرینڈ قبائلی جرگہ“کے حوالے سے فیصلوں پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یاتساہل برداشت نہیں کی جائے گی اور ان پر ہرصورت من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے