کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم کے ہمراہ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلئے آئندہ منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے مجوزہ ایکشن پلان پر عمل کرنے کی ہدایات دیں۔ کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے کا عمل ایک ناسور ہے اس کے خاتمے کیلئے سخت ترین اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے قابل اور ذہین لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے لہٰذا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف اور شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کیلئے سکیورٹی، پارکنگ اور دیگر انتظامی و تیکنیکی وسائل فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے