اسلام آباد (مانند نیوز)سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، وہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے، یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دیکھیں یہ کیا بیانیہ گھڑتے رہےہیں۔اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے حمایتی قرار واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے