اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی کرنے کی منظوری دے دی، وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی۔حکومت نے ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی ہے یوں نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان اعلامیے کے مطابق ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوئی ہے۔حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کم کی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔یاد رہے کہ یکم جون سے یکم اکتوبر 2004ء کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 21 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 18 پیسے فی لیٹر کی کمی کی جاچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے