سوات (مانند نیوز ) سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہو گئے، نور محمد خان بلا مقابلہ صدر، محمد خورشید اقبال سینئر نائب صدر جبکہ خالد خان نائب صدر منتخب ہو گئے اسی طرح ایگزیکٹیو ممبران اور ایسوسی ایٹ ممبران کا چناؤ بھی مکمل کر لیا گیا، اس سلسلے میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام انتخابی تقریب منعقد کی گئی جس سے ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم،چیمبر آف کامرس کے سابق صدر راحت علی خان، یوسف علی خان، عدنان علی خان، ڈاکٹر ذاکر محمد، الحاج زاہد خان اور ڈاکٹر افتخار نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیاتقریب میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے صدارت کیلئے نور محمد خان کی جانب سے کاغذات نامزد گی کی تصدیق کی اورانہیں درست قرار دیا ان کے مقابلے میں کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے اسی طرح سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے محمد خورشید اقبال اور نائب صدر کے عہدے کیلئے خالد خان نے کاغذات جمع کرائے تھے جن کے مقابلے میں بھی کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور تینوں عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اسی طرح کارپوریٹ گروپ کے سات اراکین کی کاغذات نامزدگی کی تصدیق کی گئی جن میں اکبر خان، ہارون رشید، اکبر علی، فرہاد علی خان، محمد خورشید اقبال، جہان زیب، گل بوستان شامل ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ سے عبیدا للہ، محمد انور، اعجاز کریم، سلمان خان، نور محمد خان، خالد خان، بلال الرحمان،شہزاد اکبر، خورشید انور، رحیم زادہ، عبدالبصیر، عمر علی باچا، محمد صادق، عثمان، امجد علی اور حضرت علی منتخب ہوئے،تقریب سے خطاب میں مقررین نے سوات میں امن برقرار رکھنے پر زور دیا اور تمام صنعتی، کاروباری، سیاحتی سرگرمیوں کو امن سے مشروط کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،نو منتخب صدر نور محمد خان نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ تمام صنعت کاروں اور کاروباری افرادکے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور اُن کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچانے کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے