شیرگڑھ (مانند نیوز)مشیر صحت خیبرپختونخواہ احتشام علی ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ وکلاء ملک اور معاشرے کا باشعور و ذمہ دار طبقہ ھے جنہوں نے ھمیشہ ملک میں ائین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا کیلئے ھمیشہ صبر ازما اور فیصلہ کن جنگ لڑی اور قربانیاں دیں۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنے اھداف کی تکمیل کیلئے تیزی سے گامزن ھے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے تحصیل تخت بھائی میں عنقریب اسلامیہ کالج کیمپس کھولا جائیگا۔وہ ہفتے کے روز تحصیل کمپلیکس بار روم میں تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کی منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔تقریب سے بارایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ خان ایڈوکیٹ۔جنرل سیکرٹری حق نواز خٹک ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیاقبل ازیں مشیر صحت احتشام علی ایڈوکیٹ نے منتخب کابینہ عہدیداروں سے انکے عہدوں کا حلف لیا.اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ ندیم شاہ ایڈوکیٹ۔پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر فدا گل ایڈوکیٹ۔مردان بار کے صدر نور بادشاہ ایڈوکیٹ۔جنرل سیکرٹری محمد ظاہر خان کے پی کے بار کونسل کے ممبران زربادشاہ خان ایڈوکیٹ۔امجد سلیم ایڈوکیٹ ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر جاوید اقبال ڈپٹی ڈی ایچ او اکرام اللہ صافی ایم۔ایس تخت بھائی ہسپتال ڈاکٹر عمران جوہر اور ڈی۔ایس۔پی تخت بھائی شکیل خان سمیت وکلاء بڑی تعداد میں موجود تھے۔احتشام علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیاست اور وکالت لازم و ملزوم ھیں اور ملکی سیاست میں وکلاء کا کردار ھمیشہ سے انتہائی اھم رھا ھے ملک میں ائین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی و پروان چڑھانے میں اس طبقے نے ہمیشہ وقت کے جابر فرعونوں سے ٹکر لی۔انہوں نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم عوام کو سستے انصاف کی عدالتوں کے بروقت فراھمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ملک میں ظلم کے اندھیروں اور لاقانونیت کے خاتمے اور معاشرے کو جنگ و جدل اور سماجی برائیوں سے پاک کرنے کیلئے بھی کوششیں کریں۔انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کی رھائی نوشتہ دیوار ھیں اور وہ ھر ظلم و جبر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ھیں لاھور میں کامیاب جلسے نے وفاقی و پنجاب حکومت کے اوسان خطا کر دئیے ھیں اور آئیندہ بھی پی۔ٹی۔ائی کے تمام کارکنان و ٹائیگرز تمام رکاوٹیں توڑ کر قائد عمران خان کی رھائی کیلئے ھر حد عبور کرینگے۔اس موقع پر انہوں نے بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کیلئے بیس(20) لاکھ روپے گرانٹ سمیت بار روم کی سولرائزیشن۔نکاسی اب۔واکنگ ٹریک۔انفراسٹرکچر کی بہتری اور ایکسرسائز جم کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا اس سے قبل تخت بھائی بار کے صدر سیف اللہ خان مہمند نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تخت بھائی کے تمام مسائل حل کے لئے تحصیل تخت بھائی کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے