ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)اپر لوئر جنوبی وزیرستان میں گرینڈ فیسٹیول شروع ہونے جا رہا ہے.وزیرستان یوتھ ایسوسی ایشن ضیاء اللہ اور قبائلی یوتھ جرگہ عمر وزیر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے اپر/ لوئر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ فیسٹیول، موسیقی، رقص، روایتی کھانے کے اسٹالز، کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے جارہی ہیں.. کھیل، موسیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مقصد کھیلوں اور علاقائی ثقافتی خوشحالی کو فروغ دینا اور علاقے کے لوگوں کے لیے ایک صحت مند معاشرے کے لیے مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہے.یہ عظیم الشان گرینڈ فیسٹول یکم اکتوبر سے شروع ہو کر 26 اکتوبر تک جاری رہے گا جس سے علاقے کے نوجوان خوب لطف اندوز ہوں گے.یوتھ نمائندوں کے مطابق اس عظیم الشان میلے میں مقامی نوجوانوں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کا تعاون شامل ہے