شرینگل(نمائندہ مانند)شہید بینظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین کااپنے حقوق کی حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ،تمام دفاتر بند رہے،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ماس ایسوسی ایشن کا اعلان۔ یونیورسٹی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی واک اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔واک کے دوران ملازمین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جس پر ملازمین کے مطالبات درج تھے۔واک کے دوران انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔واک کے بعد ایڈمنیسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر مآس ویلفیر ایسو سی ایشن کے صدر خرم مراد کا کہنا تھا کہ ھم نے یونیورسٹی انتظامیہ وایس چانسلر اور رجسٹرار کو بارہا اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ہے اور ملازمین کے مسایل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن انتظامیہ کے طرف سے بار بار یقین دہانی کی باوجود اب تک کوئی مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا اس لیئے کل ہم نے علامتی طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراریا۔اور آج باقاعدہ طور پر اپنے احتجاج کا آغاز کرتے ہیں۔جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہینگے۔ اور اب مسائل حل نہ ہونے تک کسی صورت میں احتجاج ختم نہیں کرینگے۔اس موقع پر یونیوسٹی کے تمام دفاتر بند تھے۔