اورکزئی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی ہیلتھ اور ڈینگی پریونشن (بچاؤ) کے بارے میں الگ الگ اجلاس منعقد کئے جن میں متعلقہ ضلعی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ضلع اورکزئی میں ڈینگی سے بچاؤ اور اس کے ممکنہ پھیلاؤ کے بروقت تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے علاوہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مشتی میلہ میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے ایک الگ وارڈ کے فوری قیام کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پورے ضلع میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کیا جائے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ڈینگی سے متعلق ہدایات پر عمل کریں اور کہیں بھی پانی کو بغیر ڈھانپے نہ چھوڑیں اور اگر کوئی شکایت ہو تو فوری طور پر ہسپتال کو رجوع کریں تاکہ ڈینگی کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے