ہنگو (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“کے تحت ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے پروگرام مرحلہ وار جاری ہے اورساتھ ساتھ ڈینگی کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ہنگو نے اس سلسلے میں سنگیڑھ ایریا کا دورہ کیا۔انہوں نے آگاہی دیتے ہوئے عوام کو بتایا کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ مچھر صاف پانی میں پرورش پاتاہے اس لئے ہمیں اپنے گھروں سمیت کہیں بھی پانی کو کھڑا نہیں رہنے دینا چاہئے اورپانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے۔اسی طرح ائر کولروں، برتنوں اور کیاریوں وغیرہ میں بھی پانی کو کھلا نہ چھوڑاجائے۔مزید برآں گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں میں جالیاں لگانی چاہئیں،تمام افراد خصوصاََ بچے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور محکمہ صحت کے ٹیموں سے تعاون کریں۔اسسٹنٹ کمشنر ہنگو نے ان مارکیٹ مالکان کو جہاں پر ڈینگی لاروا پایا گیا ہے فوراً واٹر ٹینکس خالی کرکے صاف کرنے کی سختی سے ہدایت کی بصورت دیگر مارکیٹ کو سیل کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے