کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ میں خصوصی افراد، ویلفیئر ہوم اور آغوش الخدمت کے بچوں کیلئے کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کئے جن میں بچوں نے سپورٹس کمپلیکس کے اہلکاروں کی زیر نگرانی مختلف کھیلوں میں بھر پورحصہ لیا اور پورے دن کو خوب انجوائے کیا۔ آخر میں انہیں میڈل/شیلڈز سے بھی نوازا گیا اور خصوصی ریفریشمنٹ کے بعد انہیں رخصت کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے گزشتہ دنوں آغوش الخدمت کوہاٹ کا دورہ کیا تھا۔اس دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں پورے دن کیلئے کھیلوں اور تفریحی پروگرام کا وعدہ کیا تھا جسے آج ایفا کیا گیا۔آغوش الخدمت اور ویلفیئر ہوم کے انتظامیہ نے بچوں کیلئے حسب وعدہ ایک بہترین پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح خصوصی بچوں اور یتیم و بے سہارا بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے