ایبٹ آباد(مانند نیوز)ایبٹ آباد میں لینڈ مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔تھانہ میر پور کی حدود میں بااثرسیاسی پڑوسی نے ذہنی توازن نہ رکھنے والی خاتون کو بہلا پھسلا کر اسلحہ کی نوک پر ایک کروڑ مالیت کے گھر پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ جما لیا۔قبضہ مافیا نے متاثرہ شخص کی دوسری بیوی سے 20 لاکھ کے عوض مختیار نامہ حاصل کرکے مالک مکان کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔اس حوالہ سے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر شہاب خان نے بتایا کہ 27 اپریل 2024 کو سات مرلہ اراضی جس پر دو الگ الگ پورشن بنے ہوئے تھے ایک کروڑ مالیت میں گھر کے مالک چنگیز خان سے سودا ہوا۔جس کو مبلغ 80 لاکھ کی ادائیگی کی ہے۔چنگیز خان کی دوسری اہلیہ نے پڑوسی سے ساز باز کرکے 20 لاکھ مالیت میں مختیار نامہ پر پڑوسی پر فروخت کردیا۔پڑوسی عثمان ولد سلیم جو ایک سیاسی اثر رسوخ بھی رکھتا ہے اس نے 13 ستمبر کو اسلحہ کی نوک پر گھر پر قبضہ جمالیا۔متاثرہ شخص کے بھانجے پر بھی تشدد کیا۔چنگیز خان کا کہنا تھا انہوں نے دو شادیاں کر رکھی ہیں پہلی شادی سے دو بیٹیاں ہیں جب کہ دوسری شادی 2008 میں مسرت ناز سے کی ہے جس سے کوئی اولاد بھی نہیں ہے اور کچھ عرصہ سے زہنی توازن بھی درست نہیں ہے۔اس کے نام پر نکاح نامہ میں پانچ مرلہ جگہ نام کی تھی۔دوسری بیوی نے ان کی غیر موجودگی میں پڑوسی عثمان جس کے والدین کے ساتھ ان کے والدین کے دور سے تعلق ہے اس نے زرا بھر بھی نہیں سوچا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے ایک کروڑ مالیت کے گھر پر قبضہ جمالیا ہے۔گھر میں تقریب? دس تولے زیورات اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر گھریلو ضرورت کا قیمتی سامان بھی موجود تھا جس کی اطلاع پر تھانہ میرپور میں درخواست بھی دی اور ڈی پی او سے بھی ملاقات بھی کی تاہم اس پر زرا بھر بھی کاروائی نہیں ہوئی۔پراپرٹی ڈیلر شہاب خان کا کہنا تھا ڈی پی او ایبٹ آباد معاملے کا شفاف انکوائری کرائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ہی کاروبار کے برے حالات ہیں اوپر سے قبضہ مافیا کی مضبوط گرفت قانون کی عملداری کے لئے چیلنج ہے۔متاثرہ فریق چنگیز خان نے بھی تھانہ میرپور پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ڈی پی او سے غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔