جمرود(مانند نیوز (جمرود،چار اکتوبر بروز جمعہ کو جمرود باب خیبر کے مقام پر تیراہ راجگال کوکی خیل کے بحالی و واپسی کے لیے منعقدہ جلسہ عام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کرینگے جمرود سیاسی اتحاد کے قائدین کی پریس کانفرنس ضلع خیبر جمرود پریس کلب میں جمرود سیاسی اتحاد کے صدر ملک واحد شاہ،جنرل سیکرٹری جمرود سیاسی اتحاد زرغون شاہ آفریدی،اے این پی کے سلیمان آفریدی،جے یو آئی خیبر کے جنرل سیکرٹری ملک سیدکبیر، مولانا سعید، مسلم لیگ خانی جان،جماعت اسلامی حاجی مبارک شاہ، پی پی پی سائل نیاز اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چار اکتوبر بروز جمعہ دوپہر دو بجے جمرود باب خیبر میں جلسہ عام کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیراہ راجگال کوکی خیل کے بند علاقوں کو کھولنے اور نقصانات کا ازالہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 2011 میں دہشتگردی کی وجہ سے کوکی خیل قوم نے ملک کی خاطر اپنے گھروں سے نکل مکانی کرکے جمرود و دیگر علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے قوم کوکی خیل نے حقیقت میں ملک کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑی ہے اور کروڑوں روپے کی نقصانات برداشت کئے لیکن اب امن کے قیام کے بعد بھی ہمیں اپنے علاقوں کو واپس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جوکہ افسوس کا مقام ہے ملک واحد شاہ نے کہا کہ کوکی خیل قوم تیراہ راجگل متاثرین گزشتہ دو مہینوں سے زائد عرصہ احتجاج پر ہے اور پاک افغان شاہراہ کو بڑی گاڑیوں کیلیے بند کیا ہے حکومت کے ساتھ مزاکرات بھی کیے لیکن اسکے باوجود علاقے کو کلیئر کرکے اجازت نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکی خیل تیراہ متاثرین دھرنا منتظمین کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چار اکتوبر بروز جمعہ دو بجے جمرود باب خیبر کے مقام پر بڑا جلسہ عام کریں گے جس میں تمام پشتون قیادت کو دعوت دی ہے اس لیے جمرود سیاسی اتحاد جلسے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ ہر پارٹی اپنے قائد کو جلسے کیلئے دعوت بھی دینگے اس لیے تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنان جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے