ایبٹ آباد (مانند نیوز)ہربن بھاشا کے چیئرمین اسد اللہ قریشی نے ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی بی ڈی پی (داسو بجلی گھر پروجیکٹ) اور ڈی ایچ پی پی (دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ) سے متعلق عوامی شکایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا بنیادی مقصدشہریوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان کے فوری حل کے لیے حکومتی سطح پر موثر اقدامات کا مطالبہ تھا۔اس موقع پر چیئرمین اسد اللہ قریشی نے علاقے میں درپیش عوامی مشکلات، بنیادی سہولیات کی کمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر جیسے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور ترقیاتی منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ڈپٹی کمشنر کوہستان نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومتی مشینری علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے