شانگلہ(مانند نیوز)کوہستان میں ٹریفک کا ہولناک حادثہ،باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع باجوڑ تین ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے،قاری عبدالمجید موٹر کارگاڑی میں سوار تھے گاڑی لوئر کوہستان جیجال کے مقام پر کھائی میں جاگری۔گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، کوہستان بیسڈ ریکسیو رضاکار ٹیم لیڈر عبدالقیوم موقع پہ پہنچ کر لاشوں کوریسکیو کرنے میں مدد کی۔میتیں باجوڑ پہنچادی گئی۔واقعہ پیر کو کوہستان جیجال قلاٹو کے مقام پرجی کرولا موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، پولیس کی تصدیق۔گاڑی گلگت کی طرف جارہی تھی جسمیں سوار قاری عبدالمجید، امان اللہ، حیات محمد ساکنان باجوڑ موقع پہ جاں بحق ہوئے،لاشوں کو محفوظ مقام پہ منتقل کرکے اُن کے گاوں کی طرف منتقل کردیاگیا۔۔