شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ ستمبر کارگردگی رپورٹ جاری، 291تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں، روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 15اورمیڈکل کے 137ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔مختلف حادثات میں 7گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔آگ لگنے کی ایک،ڈوبنے کی ایک اور گولی لگنے کی بھی 5ایمرجنسیز کو برقت رسپانس کیا گیا ہیں۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 125مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ماہ ستمبر میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو13353کالز موصول ہوے جس میں 10658غیر ضروری2529 کالزڈراپ کالز اور291 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ ستمبر کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے