شانگلہ (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل سلطان محمود صدر، عطا اللہ خان سینئر نائب صدر، اختر اقبال جنرل سیکرٹری،قمر زمان فائنانس سیکرٹری، صفدر علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،جبکہ مشتاق احمد نائب صدر منتخب۔انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایسوسییشن ضلع شانگلہ کے انتخابات برائے سال 24 25 منعقد ہوئے۔ شانگلہ جوڈیشری ایسوسییشن حتمی نتائج کے مطابق سلطان محمود 87ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل محمد علی خان نے 44ووٹ لیے۔سینئر نائب صدر کے لیے عطا اللہ خان نے 115ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل فضل سبحان نے11ووٹ لیے جنرل سیکرٹری کے لیے اختر اقبال نے96ووٹ لیے جب کہ ان کے مد مقابل جان عالم نے 35 ووٹ لیے،فائنانس سیکٹری کے لیے قمر زمان نے 116 ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل معظم علی نے14 ووٹ حاصل کیے۔نائب صدر کے لیے مشتاق احمد نے 98 ووٹ لیے جب کہ ان کے مد مقابل سبحان اللہ کو 34 ووٹ مل سکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لیے صفدر علی کو 108ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل شاہد علی نے 26 ووٹ حاصل کیے۔شانگلہ بار ایسوسی ایشن،شانگلہ پریس کلب ودیگر تنظیموں کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد۔