مانسہرہ (مانند نیوز)سال 2024 میں ضلع مانسہرہ سے 374 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 79 ایڈمشن اور 295 نون-ایڈمشن کیسز ہیں۔تمام ضلع میں 60 آئسولیٹڈ بیڈز کو ڈینگی کے مریضو کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ضلع میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ایم اے کے ملازمین کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ اور میڈیکل انٹومالوجسٹ کی زیرہ نگرانی ڈینگی سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2,932 لوگوں کو سرویلینس اور ویکٹر کنٹرول کے متعلق ٹرینگ دی گئی ہے، جس میں 1,680 مرد اور 1,252 خواتین شامل ہیں۔ضلع بھر میں 2,754 مچھر دانیا تقسیم کی گئی ہیں، اور 1,650 گھروں میں اسپرے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1,53,432 گھروں کا اور 22,660 outdoor سائٹس کا معینہ کیا گیا ہے جن میں سے 563 گھروں اور 345 outdoor سائٹس سے لاروا ملا ہے اور 1,859 مقامات پے لارواسیڈنگ کی گئی ہے۔لوگوں کی آگاہی کے لیے 64,223 کمیونٹی اورینس سیشنز منعقد کیے گئے ہیں، جن میں 16,146 سیشن مردوں کے لیے اور 48,077 سیشن عورتوں کے لیے کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے