پشاور(مانند نیوز)پشاور میں 20 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔اجتماعی شادی کی پر وقار تقریب میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی شرکت کی۔جماعتِ اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان نے 20 جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔صادق آباد: 150 جوڑوں کی اجتماعی شادیاس موقع پر ایک ہزار مہمانوں کے لیے دعوتِ ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا اور ہر جوڑے کو 1 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا جہیز کا سامان بھی دیا گیا جس میں ڈبل بیڈ، واشنگ مشین، پیڈسٹل فین، ڈریسنگ ٹیبل، سلائی مشین، استری، واٹر کولر، چائے اور ڈنر سیٹ سمیت روزمرہ استعمال کی 60 اشیاء شامل تھیں۔تقریب کے منتظمین کے مطابق اب تک آسان نکاح پروجیکٹ کے تحت 717 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جا چُکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے