کوہاٹ (مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت باچا خان لائبریری کوہاٹ میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کا مقصداقلیتی برادری کو اپنے مسائل براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کرنا تھا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)، اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ، اقلیتی برادری کے مقامی نمائندے، مختلف محکموں کے سربراہان، مسیحی،سیکھ اور ہندو برادری کے عمائدین اور کوہاٹ بھر سے بڑی تعداد میں اقلیتی شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران اقلیتی برادری کے افراد نے مختلف مسائل اور شکایات ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں جن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے کیمپوں کا اقلیتوں کے اکثریتی علاقوں میں انعقاد، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اقلیتی طلباء کیلئے مخصوص کوٹہ کی فراہمی، محکمہ اوقاف کی جانب سے اقلیتی طلباء کو دی جانے والی سکالرشپ کی بندش،مسیحی برادری کیلئے قبرستان کیلئے باقاعدہ جگہ مختص کرنا اورگوراقبرستان میں روشنی کے نظام کی تنصیب جبکہ ہندو برادری کی مذہبی تہواروں کیلئے خصوصی فنڈز کی فراہمی،مندروں اور شمشان گھاٹ میں پانی اور روشنی کی فراہمی جیسے مطالبات شامل تھے۔شرکاء نے گیس کی لوڈشیڈنگ، اقلیتی سرکاری ملازمین کے دور دراز علاقوں میں تبادلے، نوجوانوں کیلئے ہنر سکھانے اور کھیلوں کے منصوبے شروع کرنے کی تجاویز پیش کیں جن میں خصوصی بچوں کیلئے اقدامات بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالاکرم چترالی نے تمام مسائل کو بغور سنا اورموقع پر موجود متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور مؤثر نتائج کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی اپنا ئی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ماہ بعد ایک اور کھلی کچہری منعقد کی جائے گی جس میں مسائل کے حل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالاکرم چترالی نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحاد اورباہمی تعاون ہی ہمارے ملک کو مضبوط بنانے کا زینہ ہے۔آخرمیں ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کے ساتھ مل کر ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مسلسل کام کرتے رہے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے