جمرود(مانند نیوز )جمرود کے بیشتر سرکاری سکولوں میں چوکیدار کی پوسٹیں خالی ہیں جو موجودہ حالات میں سکول کے بچوں کے لئے ایک سکورٹی ریسک ہے لیکن صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھرتی نہیں کر رہے۔شاہدخان تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرود کے بیشتر پرائمری سکولوں میں چوکیدار کی پوسٹیں خالی ہیں،،محکمہ ایجوکیشن خیبر کے مطابق بار بار ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو بھرتی کے لئے لیٹر کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک آپرول نہیں دیا جا رہا۔اس موقع پرچیئرمین شاہد خان آفری نیبرہوڈ ٹو، ٹاؤن 2 جمرود نے صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی محکمہ چوکیدار یا دیگر کلاس فور بھرتی کے لئے بھی فنانس سے منظوری لیگا جو کسی ڈیپارٹمنٹ کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔حکومت کے پاس اپنے عیاشیوں کے لئے پیسے ہوتے ہیں لیکن انکے پاس چوکیدار کی تنخواہ نہیں کتنی افسوس کی بات ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ سکول میں چوکیدار کا نہ ہونا موجودہ حالات میں ایک سیکورٹی ریسک ہے جس پر محکمہ ایجوکیشن اور حکومت نے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں خدا نخواستہ کل کو اگر کسی سکول میں نا خوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کی تمام تر زمہ داری حکومت اور ایجوکیشن خیبر کے زمہ داران پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار اپنے لیٹر پیڈ پر محکمہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خیبر کو لکھ چکا ہوں کہ سرکاری سکولوں کے لئے چوکیدار فوری بھرتی کئے جائیں لیکن تاحال ان پر عمل درآمد نہیں ہواہے۔