لوئر دیر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ عوامی ایجنڈا کے تحت لوئر دیر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیاگیا۔ جندول منڈہ بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس نے تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن سٹاف کے ہمراہ عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا گیا اورمتعدد کھوکے مسمارکردیا گیا جبکہ غیرقانونی ٹیکسی سٹینڈز ختم کردئے گئے۔ انہوں نے ریڑھی بانوں کو مین اڈہ میں منتقل کرنے کی ڈیڈلائن بھی دیدی۔ آپریشن کے نتیجے میں سڑک کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آگئی۔ گزشتہ روز عوامی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں بازار میں قائم دکانوں کے سامنے عارضی و مستقل تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا، گرینڈ اپریشن میں تحصیل ٹی ایم اے سٹاف،لیویز اور پولیس کے بھاری نفری نے حصہ لیا، گرینڈ اپریشن کے دوران منڈہ بازار میں دکانوں کے سامنے کھڑی ریڑھی بانوں کو ہٹادیا گیا جبکہ متعدد کھوکے اور تڑے و ڈابے مسمار کر دئے گئے،اسی طرح بازار میں رش و ٹریفک کا سبب بننے والے جگہ جگہ غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈز ختم کر دئے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے متنبہ کیا، کہ اگر کسی دکاندار نے اپنی دکان کے سامنے ریڑھی بانوں کو رکھنے کی کوشش کی تو ائندہ ان کے دکانوں کو سیل جبکہ ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، اپریشن کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ بازاروں میں عوام کیلئے مسائل پیدا کرنے والوں اور اپنی حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ ان دکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے کئی بار نوٹسز جاری کرائے گئے ہیں مگر اس کے باوجود یہ اپنی حد سے تجاوز کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد منڈا بازار کے صفائی اور مستقل تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف دوسرا سخت گرینڈ اپریشن کیا جائیگا، جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں کی جائیگی،لہذا نقصان سے بچنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی حدود سے تجاوز کرنے والے افراد تجاوزات کو ہٹائے تاکہ عوامی مسائل میں کمی لائے جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے