اسلام آباد (مانند نیوز)بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم کِک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے جس کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے حوالے سے فی الحال ریلیز کی تاریخ یا دیگر کاسٹ کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ’کِک‘ 2014ء میں باکس آفس پر سُپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، اس فلم نے 200 کروڑ سے زائد روپے کمائے تھے۔یاد رہے کہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین فرنینڈس، رندیپ ہودا اور نواز الدین صدیقی شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے