اسلام آباد(مانند نیوز ) وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی۔وزارتِ داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ منظور پشتین کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1997ء کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی۔علی امین گنڈا پور سے ہونے والی ملاقات میں منظور پشتین نے انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے