مردان(مانند نیوز ) محکمہ تعلیم اور دوستی کے تعاون سے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ٹیچر ڈے کے مناسبت سیفیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز مردان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان براق اعوان نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ ثمینہ غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی لعل محمدطورو، اے ڈی این سی ایچ ڈی عابد علی و آیاز خان، ایم ڈی پروفیشنل ہیلتھ سائنسز علی خان سمیت مختلف سکولوں و کالجوں کے اساتذہ کرام اور طلباء و طلبات نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء کی جانب سے موقع کی مناسبت سے اساتذہ کرام کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ استاد ایک سورج کی مانند ہے جو سب کو روشنی دیتا ہے حتیٰ کہ غروب کیوں نہ ہوں تو پر بھی کئی ستاروں کو جنم دیتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ میں آج بھی اپنے اساتذہ کرام کو ایک خاص اہمیت سے یاد کرتا ہوں کیونکہ آج ہم جس مقام پر بھی موجود ہیں اس کے پیچھے ہمارے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی جانب سے منعقد پروقار تقریب پر مبارک باد دی اور انکی کاوشوں کو سراہا۔