بٹ خیلہ (مانند نیوز )پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے ہنگا می اجلاس میں فیڈریشن کے ڈویژنل صدر محمد شاہ لا لاکی کارکردگی اور خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ اجلاس میں مشترکہ قراردادوں کے ذریعے آکیگا و ملی لیبر فیڈریشن کے خودساختہ صوبائی صدر وزیر زادہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے انھیں خبردار کیا گیا کہ وہ آئندہ ملاکنڈ ڈویژن کی فیڈریشن سمیت نمائندہ تنظیموں کے معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کریں ورنہ ان کے خلاف عدالتی وقانو نی چارہ جوئی کرنے اور ضلع سوات کی فیڈریشن کے غیر قانونی اجلاس کے شرکاء کو شوکازنوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیااجلاس میں فیڈرشن کے ڈویژنل صدرگل اور دیگر مقررین نے صوبائی حکومت کی ظالمانہ پنشن اصلاحات ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ و گولڈن شیک ہینڈپالیسیوں کے فوری خاتمے اور سابق طریقہ کار بحال کرکے اس پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا انھوں نے کہا کہ فوت و سبکدوش اور میڈیکل پر ریٹائرڈملازمین کے سن کوٹے اور لینڈ اوونرزکیلئے ملازمتوں میں مختص کوٹے کو بحال رکھنے اور مستحقین کو ان کا جائز حق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔