شرینگل(نمائندہ مانند) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر عبدالغفار منصور نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا جسکا ن?فاذ نہ ہو تو اس کیلئے ہم کوئی کردار ادا کرسکے اور اگر اس کا بیناد مضبوط نہ ہو, تو اس میں اللہ تعالی کی برکت نہیں نہیں ہوگی, لہذا اس کے لئے ہم آج سے اپر دیر میں ممبر سازی کا مہم کا شروع کررہے ییں۔ ان خیالات کا اظہار پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضیائالدین جنرل سیکرٹری ضلع اپردیر, سجاد رحیم جنرل سیکرٹری پی کے 13 و دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالغفار منصور نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو انتشار کی فضاء قائم ہے اس انتشار کو ہم ختم کرنا چاہتے ہیں اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام سب کو دینا چاہتے ہیں اور اگر اسی طرح آپس میں منقسم ہو تو اسکا فائدہ دشمن حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ہمارا عزم اور خدمت انسانیت ہے اور اس کیلئے اپنے پارٹی کے تمام کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ کمیٹیاں قائم کرکے معذور,یتیم سمیت تمام مظلوم لوگوں کی بے لوث خدمت کریں۔ عبدالغفار کا کہناتھا کہ اج سات اکتوبر کو غزہ فلسطین کے عوام پر ڈھائے بربریت اور ظلم کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے کہ غزہ کے مسلمان لاشیں اپنے بچوں,خواتین اور مردوں کے اٹھارہے ہیں لیکن حقوق انسان کے تنظیموں کے منہ کو تالے لگے ہوئے ہیں اور مظلوم فسطینی عوام کیلئے کوئی اواز نہیں اٹھارہے ہیں لہذا ملکی و بین الاقوامی تنظیمں اور مسلمان ممالک منہ کو لگے تالے کھول کر فلسطین ہونے والے مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ضیاء الدین اور سجاد رحیم نے کہا کہ ملک و وطن عزیز اس وقت شدید مسکلات کا سامنا ہے ہر طرف افراتفری اور بدآمنی ہے پاکستان جس مقصد کیلئے بنا تھا اس کی تکمیل کیلئے مرکزی پاکستان مسلم لیگ عوام کی تعاون سے اپنا کردار ادا کررہا ہے اور اس حوالے سے ہم ملک بھر اور اپردیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ممبر بنے کیونکہ ہم نے آج سات اکتوبر سے ممبر سازی کا مہم شروع کر رکھا ہے آئے ان میں سب ممبر سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سیاست میں حقیقی معنوں خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے