جمرود(مانند نیوز )کلی خیل اور مندری خیل کو اعتماد میں لیے بغیر جبہ ڈیم پر تعمیراتی کام اور سروے بند کی جائے، سرکاری غیر متفقہ کمیٹی نامنظور ہے،کلی خیل و مندری خیل کا مشترکہ پریس کانفرنس ضلع خیبر تحصیل جمرود میں قوم کوکی خیل کے زیلی شاخ کلی خیل اور مندری خیل کا مشترکہ جرگہ جبہ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں کلی خیل اور مندرخیل کے سرکردہ مشران محمد کریم مدنی،ڈاکٹر خالد خان،گل مرجان،محمد فاروق، عبدالرحمن، شہر یار،قابل خان،سید نذیر، حاجی بادشاہ، فیض اللہ، تحصیل، اشرف نور،نیکم خان وزیراباد، عبدالمالک کلی خیل،مندری خیل نے مشترکہ اور متفقہ شرکت کی، جرگے کے بعد مشران نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مشران نے کہا کہ کل جمرود ریلوے ا سٹیشن مقام پر کلی خیل اور مندری خیل کا مشترکہ گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا جس میں جبہ ڈیم تعمیر کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی کا قیام آور دیگر لائحہ عمل تیار کرکے اہم فیصلے کرینگے، مشران نے حکومت اور غیر متفقہ کمیٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی مشران کو اعتماد میں لئے بغیر جبہ کے مقام پر ہر قسم تعمیراتی کام اور سروے کا عمل بند کیا جائے،مشترکہ گرینڈ جرگہ حکومت پاکستان کے تمام اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمیٹی کے قیام سے پہلے کسی قسم کا تعمیراتی کام نہ کیا جائے اور کل مشترکہ کمیٹی کے بغیر جبہ ڈیم کے متعلق کسی قسم معاہدہ دیگر افرادکیساتھ نہ کیا جائے آخر میں انہوں کل ہونے والے مشترکہ گرینڈ جرگہ میں کلی خیل اور مندری خیل کے تمام مشران و کشران سے شرکت کی اپیل کی گئی