ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمن نے گورنمنٹ ہائی سکول ملاکنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران سکول لائیبریری، لیب اور مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے طلباء و اساتذہ کے ساتھ تفصیلی گفت و شنید کی جبکہ طلباء سے سوالات کئے۔ طلباء کے تعلیمی کارکردگی اور اساتذہ کے تدریسی معیار کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور سکول میں بہتری کے لیے مختلف ہدایات جاری کیں جن میں سکول انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ لائبریری کو صحیح ترتیب دیا جائے،طلبا و طالبات کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے لئے تمام سکولوں میں ماہانہ ٹیسٹ اور امتحانات کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلبا و طالبات کے استعداد اور مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے، ہر طالب علم، خاص طور پر نصابی سرگرمیوں میں کم استعداد رکھنے والے طالب علموں کے لیے اضافی کلاسوں کا اہتمام کرکے انفرادی توجہ کو یقینی بنائیں، سکول کے تمام امور کو بہترین انداز میں چلانے کے لئے باقاعدگی سے والدین اور اساتذہ کی میٹنگز کا اہتمام کریں۔اسی طرح ان امور کا جائزہ لینے کے لیے سکول کا دوباہ معائنہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم ملک کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لئے طلبا و طالبات کے عصری علوم پر خصوصی توجہ دی جائے۔