کوہاٹ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“کے تحت اب تک منعقدہ کھلی کچہریوں میں کئے گئے فیصلوں اور مختلف محکموں اور اداروں کو تفویض کردہ ٹاسکس پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں ضلعی انتظامیہ، کوہاٹ پولیس اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے ضلع بھر میں منعقدہ مختلف کھلی کچہریوں کے نتائج اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے جائزہ لینے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کھلی کچہریوں کے ثمرات عوام تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے