اورکزئی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ضم قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی کیلئے شروع کردہ پروگرام ”گرینڈ قبائلی جرگہ“کے تحت سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کلایہ لوئر اورکزئی میں ضلع اورکزئی کے قبائلی زعماء اور عمائدین علاقہ/مشران کے ساتھ”عوامی قبائلی جرگہ“کا انعقاد کیا جس میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل سید سعادت حسین، ونگ کمانڈر 231 ونگ اورکزئی سکاوٹس، ضلعی پولیس آفیسر اورکزئی اور ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء جرگہ نے علاقے کو درپیش مسائل پر کھل کر اظہار کیا اور ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی، ضلعی پولیس آفیسر اور کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس نے اپنے خطاب میں ضلع اورکزئی کے مشران کی ضلع کرم کے گذشتہ دنوں کشیدہ حالات کے کنٹرول میں بھرپور کردار اور دونوں مسالک کے درمیان امن کی فضاء کی بحالی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار کو بہت سراہا اور انہیں سفیر امن کے خطاب سے نوازتے ہوئے ضلع اورکزئی کے مشران سے ضلع اورکزئی کے پرامن ماحول کو بھی قائم/برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ/ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی درخواست کی جس پر مشران نے یک زبان ہو کر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں پاکستان کی بقاء و سلامتی، استحکام اور باہمی امن و بھائی چارے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے