پشاور(مانند نیوز)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان کے پرنسپل اشرف علی نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس اساتذہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں یہ ہی اساتذہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں موثر کردار ادا کرتے ہیں، استاد ہمارے معاشرے کا بہت اہم اور فعال کردار ہے جس کی اہمیت اور عظمت سے انکار ممکن نہیں استاد کی کاوشوں محنت اور عظمت کو تہہ دل سے سلام پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ ایس ایس بغدادہمیں یوم اساتذہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔تقریب میں سکول ہذا سے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ ان میں نبی الرحمٰن، فضل حسین، اور انور خان،نے بطور شرکت کی، اس کے علاوہ اس سے سکول سے فارغ طلباء بخت منیر اور دانیال سلیم نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور اپنے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ سکول کے طلبا نے اساتذہ کو پھول پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اسمبلی میں بچوں نے نعت تلاوت اور تقریر کے علاوہ اساتذہ کی عظمت اور شان نظم بہت خوبصورت انداز پیش کی آخر میں سلام ٹیچر ڈے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے