ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، کی خصوصی ہدایات کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود کی زیرِ نگرانی ایک جامع معائنہ مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کرنا، حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کا جائزہ لینا اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔معائنے کے دوران، مختلف دکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کئی دکانوں میں غیر معیاری دودھ کی فروخت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ مہم کے دوران کھلے پیٹرول کی غیر قانونی فروخت پر بھی فوری کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے گئے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت بازاروں میں مہنگائی کے خاتمے، معیاری اشیاء کی فراہمی اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی معائنہ مہمات کو مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو صحت مند اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ضلعی حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے