دیر(نمائندہ مانند)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے زیر صدارت 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی،، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بشیر خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، انتظامیہ افسران، محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں اور دیگر محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی ۔ این۔سٹاپ آفیسر نے 28 اکتوبر تا 3 نومبر 2024 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم کی مختلف انڈیکٹرز، پولیو مائیکرون پلان اور دئیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مائیکروں پلان کے تمام انڈیکیٹرز پر عمل در عمل یقنی بنائیں۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز پولیو مہم کے دوران ڈی – پیک میٹنگ میں ٹی۔ ایم۔ اوز، ایس۔ ایچ۔اوز، بہبودی آبادی، پیش امام، اور دوسرے سٹیک ہولڈر کے موجودگی یقینی بنائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ کی جائیگی۔ تمام فیلڈ سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور محکمہ صحت کے اہلکار فیلڈ وزٹ یقینی بنائیں۔ ایریا انچارج مانٹیرنگ اور کوالٹی کمپین یقینی بنائیں اورمس چلڈرن بروقت رپورٹ کریں۔ پولیو کے پہلے، دوسرے اور تیسرے دن مطلوبہ اہداف کو بروقت کور کریں۔ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی کور یقنی بنائے، پولیس اور لیویز اہلکار تمام پولیو ورکرز مارننگ اسمبلی میں موجود ہونگے۔ کسی بھی فیلڈ ایشو کو بروقت رپورٹ کریں تاکہ جلد از جلد اس کو حل کیا جائے۔ دیر پائین میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 332570 بچوں کو پولیو کے قطرے دی جائیگی۔ پولیو مہم کے لئے 1442 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 317 ایریا انچارجزپولیو مہم کے مانیٹرنگ، نگرانی کریں گے۔