شیرگڑھ(نمائندہ مانند) ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ ضلع مردان کو آئس اور منشیات فری ضلع بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ماہ اکتوبر میں ضلع مردان میں 16 کلوگرام آئس اور 48 آئس فروش گرفتار کئے گئے ہیں پریس اور پولیس لازم وملزوم ہے صحافی معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور پولیس ان برائیوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھاتے ہیں آئس فروشوں اور دیگر منشیات فروشوں کے تصاویر فینا فلیکسز سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے گا عوام ان نسل نو کے قاتلوں کی سوشل بائیکاٹ کریں میں نے اپنے تمام کمانڈروں کو کھلی ہدایات دی ہیں کہ آئس فروش،منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ضلع مردان امن وامان کے حوالے دیگر اضلاع کے مقابلے میں بہتر ضلع ہے پولیس کے ساتھ ضلع مردان کیعوام کا تعاون مثالی ہے جہاں بھی پولیس اور عوام کے مابین انڈرسٹینڈنگ ہو وہاں جرائم کم اور امن وامان کی صورت حال مثالی ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن رحیم حسین،ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان بھی ان کے ہمراہ تھے وہ کچھ دیر کیلئے صحافیوں کے ہمراہ رہیں ڈی پی او نے صحافیوں کے ساتھ امن وامان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ مردان پولیس نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ڈھائی کروڑ مالیت کی آئس برآمد کرلی ماہ اکتوبر کے دوران پولیس نے آئس اور دیگر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 کلو 252 گرام آئس برآمد کی مہم کے دوران 15,299 گرام چرس اور 4,470 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی پکڑے گئیمنشیات کی لاگت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ہے دریں اثناء ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ مردان پولیس منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے آئس جیسے خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان کا کہنا تھا کہ آئس کی بڑی مقدار میں برآمدگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مردان پولیس آئس فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ منشّیات کے خلاف نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف جامعات،کالجوں اور سکولوں میں سیمینارز اور جمعہ خطبات میں بھی آئیس کے نقصانات سے عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے اس موقع پر صحافیوں نیڈی پی او کو سوینئر پیش کیا