ایبٹ آباد(نمائندہ مانند) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کے زیر صدارت چائنیز و دیگر غیر ملکیوں ورکروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ان لائن میٹنگ کا انعقاد۔ان لائن میٹنگ میں ہزارہ کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز صاحبا ن نے آن لائن شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہزارہ میں چائنیز اور غیر ملکی ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بھی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی اوز صاحبان انکے سیکیورٹی پلان کو روز مرہ کی بنیاد پر چیک کریں اور ہزارہ میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس و دیگر اداروں کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکی ورکرز کی رہائش گاہوں اور پراجیکٹس سائیٹس کا دورہ کریں۔ضلعی انتظامیہ و دیگر سیکیورٹی اداروں کیساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے مربوط رابطہ قائم کریں اور معلومات کا تبادلہ خیال کریں، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے