پبی (نمائندہ مانند)کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی پیشہ ورگداگروں کیخلاف کارروائیاں، مختلف علاقوں سے متعدد گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے ضلعی سوشل ویلفئیر حکام اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں اور بازاروں سے متعدد پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا۔ان گداگروں کے خلاف لوکل گورنمنٹ گداگری ایکٹ اور سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔