مہمند (نمائندہ مانند)کمشنر رائٹ ٹو سروسز کمیشن ذاکر حسین آفریدی نے جمعرات کے روز ضلع مہمند کا دورہ کیا۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کمشنر آر ٹی ایس نے ڈپٹی کمشنر آفس ضلع مہمند میں ضلعی افسران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں آگاہی دی اور اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں لہٰذا اس بابت کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کمشنر آر ٹی ایس نے ضلع مہمند کے ملکانان اور عوام سے ملاقات بھی کی اور آر ٹی ایس کے قانون کے بارے میں انھیں بھی آگاہی دی۔ شرکاء نے کمشنر رائٹ ٹو سروسز کمیشن ذاکر حسین آفریدی کو ضلع مہمند کا دورہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے