کوہاٹ (نمائندہ مانند) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت ضلع کرک کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے پہلے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کرک کا دورہ کرکے مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور سکول میں صفائی و دیگر امور کا جائزہ لیا، سکول کی ابتر حالت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو شام 4 بجے تک صفائی کیلئے ڈیڈ لائن دی جس پر عمل کر کے عملے نے شام تک پورے سکول کو صاف کیا اور سارے کیاریوں سمیت پودوں کی صفائی بھی یقینی بنائی۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کے ہمراہ تحصیل کرک کے حدود میں واقع مختلف پٹوارخانوں کا بھی دورہ کیا۔ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور موقع پر موجود پٹواریوں سے پوچھ گچھ بھی کی۔ان کو”عوامی ایجنڈا“کے مطابق صفائی اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔کمشنر کوہاٹ نے جاری گردآوری کا جائزہ لینے کیلئے رحمت آباد و تورڈھنڈ کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور موقع پر گردآوری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ دریں اثناء معتصم باللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کرک کے ہمراہ ٹائپ ڈی ہسپتال لتمبر کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ایمرجنسی ودیگر وارڈز کا بھی معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں دی جانے والی طبی خدمات اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اسی طرح انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی آلات اور سہولیات کا معائنہ سمیت ہسپتال کے مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی طبی خدمات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہسپتال میں صفائی کی ناقص حالت پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور فوری صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں جس پر فوری عمل بھی کیا گیا۔ مزید برآں کمشنر کوہاٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول رحمت آباد، پٹوارخانہ لتمبر اور لتمبر ڈیم کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود اہلکاران کو ضروری ہدایات جاری کئے۔ ڈیم سے نکلنے والے نہر میں شگاف سے ضائع ہونے والے پانی کو بچانے کیلئے موقع پر متعلقہ حکام سے فون پر رابطہ کر کے فوری مرمت کی ہدایات دیں۔آخر میں کمشنر کوہاٹ نے ڈپٹی کمشنر کرک کے ہمراہ سنٹرل جیل کرک کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی اس دوران افسران نے جیل کی سیکیورٹی، لنگر خانہ سمیت تمام بارکس، چکیاں اور منڈا خانہ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے صفائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اس پر اظہار اطمینان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے