پشاور( نمائندہ مانند) پشتو سینما کے بانی ہیرو بدرمنیر کی 16ویں برسی گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منائی گئی اس حوالے سے آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور کے آرکائیوز ہال میں تقریب ہوئی تقریب میں پشتو فلمی دنیا کے معروف فنکارں ٗ گلوکاروں ٗموسیقاروں ٗتکنیکاروں ٗ پرستاروں اور خاندان کے افراد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے اپنے خطا ب میں پشتو فلموں کے لیجنڈ اداکار بدرمنیر مرحوم کے فرزند عقل منیر نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے والد بدرمنیر مرحوم نے شوکت خانم ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا اور شوکت خانم ہسپتال کے لئیچندہ مہم کے سلسلے میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور شوکت خانم ہسپتال کیلئے بھرپور چندہ مہم چلائی لیکن بدرمنیر کی وفات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور وزارت عظمی اور تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں 11 سال سے زائد اقتدار میں رہنے کے باوجود بدرمنیر مرحوم کی فنی خدمات کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا چاہیے یہ تھا کہ عمران خان خود تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کرتے کہ بدرمنیر مرحوم کی برسی ہر سال سرکاری سطح پر منائی جائے اور بدرمنیر اکیڈمی قائم کی جائے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان اورتحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے پشتو فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار بدرمنیر کی فنی خدمات اور شوکت خانم ہسپتال کے لئے چندہ مہم کیلئے گرانقدر خدمات کو یکسر بھلا دیا ہے جس کی وجہ سے عمران خان اور تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت سے بدرمنیر کا خاندان اور پرستار مایوس ہوگئے ہیں برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان بدر منیر فیڈریشن کے سربراہ جاوید یوسفزئی ٗ پشتو فلموں اور ڈراموں کے معروف اداکاروں امان ٗجمیل بابر ٗ نوشابہ ٗ وصال خیال ٗعلی مسلم ٗگل خان ٗ حاجی اسلم ٗصمد شاد،نوری خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ بدرمنیر جیسا اداکار دوبارہ نہیں پیدا ہوسکتا جس نے پشتو فلمی صنعت کو 35برسوں تک زندہ رکھا۔ بدرمنیر ایک عہد اور شخصیت کا نام ہے۔ پشتو فلموں کے بانی اداکار کی خدمات تاابد یادرکھی جائیں گی۔مقررین نے حکومت سے ہر سال مرحوم کی برسی نشترہال میں سرکار ی سطح پر منانے اور بدرمنیر اکیڈمی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پشتو زبان کی ترویج وترقی میں اداکاروں،فنکاروں اورگلوکاروں کا بڑا ہاتھ ہے اوروہ بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ موجودہ دور میں سینما زوال سے دوچار ہے اور لوگوں کو دوبارہ سینما کی طرف راغب کرنے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ بدر منیر بہترین اداکار تھے اور انکی فلمی خدمات کو ہمیشہ کے لئے سراہا جائیگا لیکن ان کی وفات کے بعد پشتو فلم انڈسٹری جمود کا شکار ہے اور سنیما گھر ویران ہوگئے ہیں جو نہایت افسوس کا مقام ہے۔حکومت کو چاہئے کہ پشتو فلمی صنعت کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تقریب میں بدرمنیرکی پشتو سنیما انڈسٹری کیلئے انکی خدمات پر انکے نام سے بدرمنیر اکیڈمی قائم کرنے اور مرحوم کی برسی ہر سال سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی تقریب میں معروف گلوکار وصال خیال ٗجلیل شبنم اوروحید گل نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا واضح رہے کہ بدرمنیر نے400سے زائدفلموں بشمول 85اردو،31پنجابی اور11سندھی اورسینکڑوں پشتو فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے 1970ئتا2007 ئتک پشتوفلموں میں کام کیا۔فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بدرمنیر کراچی میں رکشہ چلایا کرتے تھے۔مرحوم کو1970ئمیں وحیدمرادنے فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا جن کے دفترمیں ان کو چائے لانے کی نوکری ملی تھی۔بدرمنیرکی پہلی فلم ”یوسف خان شیربانو“ تھی جس میں یاسمین ان کے مقابل ہیروئن تھیں۔اس کی کہانی معروف شاعرعلی حیدرجوشی نے لکھی تھی۔بعدازاں ان کی دوسری کامیاب فلم ”آدم خان درخانئی“بھی لوک کہانی پرمبنی تھی۔ان کی دیگرکامیاب فلموں میں ”اوربل، باغی،دیدن، کوچوان، میرنے رور،خانہ بدوش، ٹوپک زما قانون، دہقان‘ ناوے دا یوے شپے اور رواج“شامل ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے