پبی (نمائندہ مانند)صوبہ خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی تشکیل مکمل وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد صدر جبکہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے مولانا ڈاکٹر عبدالناصر لطیف ناظم اعلی منتخب ہو ئے تفصیلات کے مطابق اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک اہم اور اعلی سطح اجلاس جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ مسجد درویش پشاور صدر میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں قائم مختلف مسالک ومکاتب فکر کے دینی مدارس کی پانچ تنظیموں "وفاق المدارس العربیہ پاکستان، تنطیم المدارس اہلسنت پاکستان، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور رابط?المدارس الاسلامیہ پاکستان کے صوبائی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں خیبرپختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی تشکیل کردی گئی اور متفقہ طور پر مولانا حسین احمد کو اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان خیبرپختونخوا کا صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے مولانا خورشید انور جوادی کو نائب صدر، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مولانا ڈاکٹر عبدالناصر لطیف کو ناظم اعلی، رابطہ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے مولانا عطاء الرحمن کو نائب ناظم اعلیٰ وناظم نشر واشاعت اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے مولانا عمر عبدالعزیز کو ناظم مالیات منتخب کردیا گیا۔جبکہ اس موقع پرپندرہ رکنی مجلس عاملہ کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی اتحاد تنظیمات کے صوبائی صدر مولانا حسین احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینی مدارس کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد کانام ہے۔ جب ہماری آواز ایک ہو تو اس میں قوت ہوگی۔ اتحاد تنظیمات کے پلیٹ فارم سے دینی مدارس کے تحفظ اور بقاء کے لیے متفقہ حکمت عملی تیار کریں گے۔ تمام مکاتب فکر کے مدارس وجامعات کے درمیان اتحاد و توافق کی فضا کو برقرار رکھنے اور مدارس کے خلاف بیرونی استعماری طاقتوں اور داخلی سطح پر لادین عناصر کی ہر قسم مذموم اور منفی پروپیگنڈے کے سدباب کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔دینی مدارس کی آزادی و حریت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دینی مدارس وجامعات کی حْرِّیتِ فکر وعمل، خود مختاری اور خود داری کا برقرار رہنا ملک میں دینی اَقدار کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اسے ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا، خواہ حالات کتنے ہی ناسازگار ہوں تنظیم کے دستور کے مطابق صوبائی مجلس عاملہ کے پندرہ (15) ارکان کی کمیٹی بنائی گئی، جس میں پانچوں تعلیمی بورڈز کے تین تین افرادشامل ہوں گے۔مجلس عاملہ کے اراکین کی تفصیل ذیل میں ہے وفاق المدرس العربیہ پاکستان سے مو لانا حافظ سلمان الحق حقانی استاذ حدیث وناظم تعلیمات جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا سید عبدالبصیر شاہ مہتمم جامعہ دار الفرقان الکریم حیات آباد مولانا مفتی حسن جان استاذ حدیث ومہتمم جامعہ نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ حافظ داؤد فقیر۔مہتمم جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور صدرتنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے مولانا رحمت اللہ قادری، حاجی احسان اللہ جنیدی، قاری حسن المآب،وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے مولانا حزب اللہ مخبت، مولانا سید عبد البصیر رستمی، مولانا محمد فاروق ہزاروی،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے مولانا نذیر حسین مطہری، مولانا عابد حسین شاکری، علامہ رمضان توقیر رابط المدارس الاسلامیہ پاکستان سے مولانا صفی اللہ، مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا عبدالمستعان شا مل ہیں