پبی (نمائندہ مانند)یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی امانگڑھ می میں ایک روزہ ٹیکنیکل سائنسی نما ئش کا انعقاد ہو ا جس میں ضلع نو شہرہ کے مختلف کالجز ٹیکنیکل کا لجز یو نیورسٹیز اور سکولوں کے طلباء اور طا لبات نے بھر پور شر کت کی وزیراعلی خیبرپختونخواکے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی امانگڑھ میں پہلا سائنس, آئی ٹی, ای-کامرس,آرٹیفیشل انٹیلیجنس نمائش کا انعقادنمائش میں سرکاری ونجی یونیورسٹیز, کالجز, ٹیکنیکل کالجز اور سکولوں کے طلباء وطالبات نے اپنے بنائے ہوئے پراجیکٹس اور ماڈل نمائش کیلئے پیش کیے ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود اور صوبائی وزیر انڈسٹریز عبدالکریم خان نے نما ئش کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنرنوشہرہ عرفان اللہ محسود اور صوبائی وزیر انڈسٹریز عبدالکریم خان نے نمائش میں لگائے گئے یپراجیکٹس اور ماڈلز کامعائنہ کیا اورطلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو یقین دلایاگیا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ مستقبل میں بھی ایسے پلیٹ فارمز مہیا کرے گی جہاں یونیورسٹیزاور انڈسٹریز کو ایک دوسرے کی علم اور تجربات سے استفادہ اٹھانے کا موقع ملے اورکمرشل بنیادوں پر ایسے پراڈکٹس اور پراجیکٹس بنائے جائے تاکہ ٹیکنالوجی کی مد میں ملکی GDP میں اضافہ ہونو شہرہ کے طلباء اور طا لبات انشاء اللہ ملک وقوم کی بہتر خد مت کر یں گے اور ڈگری حا صل کر کے باعزت روزگار کما ئیں گے اس یو نیور سٹی کے طلباء اور طا لبات قوم کا قیمتی سر ما یہ ہیں تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نو شہرہ اعجاز اختراسسٹنٹ کمشنر پبی خولہ حقدار اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ ڈاکٹر شیر زمان ڈوگراسسٹنٹ کمشنر جہا نگیرہ سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کار خا نوں کے انتظا میہ طلباء طا لبات خوا تین سمیت دیگر مہما نوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی نما ئش کے اختتام پر پرروگرام میں بہترین ماڈل اورپراجیکٹس بنانے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نوشہرہ اعجاز اختر اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی امانگڑھ ڈاکٹرعمران نے طلباؤطالبات, آرگنائزرز کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دئیے۔