اسلام آباد (مانندنیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا مشترکہ ڈرافٹ پر اجلاس کچھ دیر بعد زرداری ہاؤس میں ہو گا۔شیری رحمٰن اور نوید قمر، سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ساتھ زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے۔ے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور کمیشن کا فرق ہے، پیپلز پارٹی کے باقی ڈرافٹ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔آئینی ترامیم، جے یو آئی کا مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش انہوں نے کہا کہ اُمید ہے جلد دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں گی۔مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کی اجلاس کے دوران جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کر دیا۔