اسلام آباد (مانندنیوز)لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو گئے۔لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس سال اسرائیل اور حزب اللّٰہ کی لڑائی میں لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 229 ہو گئی ہے۔لبنان کرائسز رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 فضائی حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی کلینک پر بمباری، نومولود سمیت 4 افراد شہید، متعدد زخمی حملے جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور وادیٔ بیکا میں کیے گئے۔دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی غزہ میں کلینک پر بم باری سے نومولود سمیت 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے